نئی دہلی: کورونا وبا اور روس یوکرین جنگ کی وجہ سے پوری دنیا کی معاشی ترقی سست روی کا شکار ہے اور بھارتی معیشت بھی اس بحران کی زد میں آگیا۔ ان سب کے باوجود حکومت جی ڈی پی کی شرح نمو میں اضافے کے لیے کوشاں ہیں۔ تاہم ماہرین معاشیات کا خیال ہے کہ ملک میں موجودہ بچت اور سرمایہ کاری کی شرح 8 فیصد جی ڈی پی کی شرح نمو حاصل کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔ فچ گروپ کی ایک ریٹنگ کمپنی انڈیا ریٹنگز اینڈ ریسرچ کی ایک تحقیق کے مطابق معیشت کو 8 فیصد کی شرح نمو حاصل کرنے کے لیے بچت اور سرمایہ کاری کو سالانہ 35 فیصد کے قریب لانا ہوگا۔ جو کہ گزشتہ برس برس میں بچت کا 30.2 فیصد اور سرمایہ کاری کا 29.6 فیصد تھا۔
ای ٹی وی بھارت کو بھیجے گئے ایک بیان میں انڈیا ریٹنگز نے کہا کہ سرمایہ کاری کا ایک بڑا حصہ انفراسٹرکچر میں ہونا چاہیے۔ جس سے نجی سرمایہ کاری کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ عالمی سطح پر مشکلات کی وجہ سے بیرونی مانگ میں کمی کی تلافی کی جائے گی۔ بچت-سرمایہ کاری کے فرق کو متوازن کرنے کے لیے، زیادہ بچت کے ساتھ زیادہ سرمایہ کاری بھی ہونی چاہیے۔