نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کے ڈیری شعبے میں خواتین اہم رول نبھال رہی ہیں اور وہ اِس شعبے میں پیش پیش ہیں، خواتین اس شعبے میں کام کرنے والی 70 فیصد افراد کی نمائندگی کرتی ہیں۔ گریٹر نوئیڈا میں بین الاقوامی ڈیری فیڈریشن IDF کی عالمی ڈیری سربراہ کانفرنس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ڈیری شعبے میں خواتین کی طاقت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرے شعبے کی قدر وقیمت ساڑھے آٹھ لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے، جو گیہوں اور چاول کی مشترکہ قدر سے کہیں زیادہ ہے اور یہ بھارت کی خاتون طاقت کی وجہ سے ممکن ہوپایا ہے۔' PM Modi says India is biggest producer of milk and it is because of small farmers
وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک ڈیری مویشیوں کا سب سے بڑا Database تیار کررہا ہے اور ڈیری شعبے سے وابستہ ہر مویشی کو ٹیگ کیا جارہا ہے۔