نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز 'جے انوسندھان' کا نیا نعرہ دیا جس کا مقصد ملک کو خود کفیل بنانا اور مختلف شعبوں میں درآمدات پر انحصار کم کرنے کے لیے تحقیق کو فروغ دینا ہے۔ 75 ویں یوم آزادی پر ہم وطنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ ملک کو خود کفیل بنانے اور دیسی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے تحقیق پر زور دینا ضروری ہو گیا ہے۔ PM Modi pushes for Self-Reliance in his address
انہوں نے کہاکہ' ہماری کوشش ہے کہ ملک کے نوجوانوں کو خلا سے لے کر سمندر کی گہرائیوں تک تحقیق کے لیے بھرپور مدد ملے۔ اسی لیے ہم خلائی مشن، ڈیپ اوشین مشن کو بڑھا رہے ہیں۔ خلا اور سمندر کی گہرائیوں میں ہمارے مستقبل کا لازمی حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ’جئے جوان، جئے کسان، جئے وگیان‘ کے بعد ہم ’جئے انوسندھان‘ بھی کریں۔ اس کے لیے انہوں نے 'جئے انوسندھان' کا نیا نعرہ بھی دیا۔ مودی نے کہا کہ لال بہادر شاستری جی کا ' جئے جوان، جئے کسان منتر آج بھی ملک کے لیے متاثر کن ہے۔ اٹل جی نے 'جئے وگیان' کہہ کر اس میں ایک کڑی جوڑی تھی۔ لیکن اب امرت دور کے لیے ایک اور ضرورت ہے، وہ ہے جے انوسندھان۔ جئے جوان، جئے کسان، جئے وگیان، جئے انوسندھان۔" PM Modi's Jai Jawan Jai KisanJai Anusandhan slogan