حیدرآباد: اعلیٰ تعلیم پر ہونے والے اخراجات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ بچوں کی اعلی تعلیم کے لیے والدین کو چاہیے کہ وہ پہلے سے ہی تیاری شروع کردیں۔ اعلی تعلیم میں ہونے والے اخراجات کو ایجوکیشن لون یا دیگر طریقے سے پورا کیا جاسکتا ہے، یہ تبھی ممکن ہے جب سب کچھ قابو رہے۔ وہیں اگر خاندان میں کمانے والے کے ساتھ کچھ غیر متوقع ہوجائے تو تمام منصوبے ناکام ہو جائیں گے۔ ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے ہمیشہ محتاط رہیں۔ مستقبل میں بچوں کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے چائلڈ انشورنس پر غور کیا جاسکتا ہے۔
بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے لیے پی پی ایف، میوچل فنڈز، شیئرز، رئیل اسٹیٹ، سونا وغیرہ میں سرمایہ کاری کی جانی چاہیے۔ لائف انشورنس پالیسی کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ بچوں کی ضروریات کے مطابق بھی پالیسیاں دستیاب ہیں۔ انشورنس کمپنیاں یہ پالیسیاں غیر متوقع حالات کی صورت میں بچوں کی تعلیم کے لیے فنڈز فراہم کرنے کے مقصد سے پیش کرتی ہیں۔ یہ عام انشورنس پالیسیوں کے مقابلے میں قدرے مختلف ہیں۔ پالیسی ہولڈر کو کچھ ہونے کی صورت میں نومینی کو فوری معاضہ فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد انشورنس کمپنی پالیسی ہولڈر کی جانب سے پالیسی کی مدت ختم ہونے تک پریمیم ادا کرتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پالیسی جاری رہے گی۔
اس کے بعد مدت ختم ہوتے ہی یہ ایک بار پھر نومینی کو پالیسی کی قیمت ادا کرےگا۔ یہ دونوں بچوں کے مختلف مراحل پر درکار فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنائے گا۔ ان میں سے زیادہ تر پالیسیوں میں مدت کا تعین بچے کی ضروریات کے مختلف مراحل یعنی اعلیٰ تعلیم، شادی اور دیگر اخراجات کے مطابق کیا جاتا ہے۔