اردو

urdu

By

Published : Oct 15, 2022, 1:17 PM IST

ETV Bharat / business

Petrol Diesel Price پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ Petrol Diesel Price in India

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت ایک بار پھر گرنے لگی ہے، لیکن ہفتہ کو مقامی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ 91.63 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 4.00 فیصد کمی کے ساتھ 88.92 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔ Petrol Diesel Prices Unchanged

گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ ملک میں چار ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:India Exports Rise ستمبر میں برآمدات میں 4.82 فیصد اضافہ


آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-

شہر............پٹرول............ڈیزل

دہلی.............96.72..89.62

ممبئی ............... 106.31..94.27

کولکاتہ ......106.03.......92.76

چنئی.............102.63.......94.24

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details