ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے گزشتہ آٹھ دنوں سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے جس کی وجہ سے جمعرات کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ Petrol, Diesel Prices Unchanged for Eighth Straight Day
انڈین آئل کارپوریشن کے پرائس نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر مقرر ہے۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت 110.85 روپے اور ڈیزل کی قیمت 100.94 روپے پر برقرار ہے۔کولکاتا میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 115.12 روپے اور 99.83 روپے ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان آج لندن برینٹ کروڈ 0.27 فیصد کم ہوکر 108.49 امریکی ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے اور یو ایس کروڈ 0.57 فیصد کم ہوکر 103.66 امریکی ڈالر فی بیرل ہے۔