ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کو 15ویں دن بھی پٹرول ڈیزل Petrol, Diesel Prices کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ Petrol, Diesel Prices Unchanged
انڈین آئل کارپوریشن کے پرائس نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت 110.85 روپے اور ڈیزل کی قیمت 100.94 روپے پر برقرار ہے۔ کولکاتا میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 115.12 روپے فی لیٹر اور 99.83 روپے فی لیٹر ہے۔
یوکرین میں جاری روسی فوجی آپریشن کے درمیان بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ لندن برینٹ کروڈ آج 0.92 فیصد اضافے کے ساتھ 107.77 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے اور یو ایس کروڈ 0.81 فیصد اضافے کے ساتھ 103.02 ڈالر فی بیرل پر ہے۔