اردو

urdu

ETV Bharat / business

Petrol, Diesel Prices Kept Unchanged: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل نویں دن مستحکم

انڈین آئل کارپوریشن کے پرائس نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ Petrol, Diesel Prices Kept Unchanged

Petrol, Diesel Prices Kept Unchanged For ninth Straight Day
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل نویں دن مستحکم

By

Published : Apr 15, 2022, 4:51 PM IST

ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے گزشتہ نو دنوں سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے Petrol, Diesel Prices۔ جس کی وجہ سے جمعہ کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ Petrol, Diesel Prices Kept Unchanged For ninth Straight Day

انڈین آئل کارپوریشن کے پرائس نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر مقرر ہے۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت 110.85 روپے اور ڈیزل کی قیمت 100.94 روپے پر برقرار ہے۔ کولکاتا میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 115.12 روپے اور 99.83 روپے ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان لندن برینٹ کروڈ آج 2.65 فیصد اضافے کے ساتھ 111.66 امریکی ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے اور یو ایس کروڈ 2.20 فیصد کم ہو کر 106.54 امریکی ڈالر فی بیرل پر ہے۔

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 137 دن کے استحکام کے بعد گزشتہ 22 مارچ سے اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ گزشتہ 24 دنوں میں کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 بار اضافہ کیا ہے۔ تب سے اب تک ان کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہوچکاہے۔

قابل ذکر ہے کہ جمعہ کو لگاتار نواں دن ہے جب قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس سے قبل یکم اپریل کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details