پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ دہلی میں پیٹرول کی قیمت 101.01 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 92.27 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔ منگل کے روز پیٹرول کی قیمت 100.21 روپے اور ڈیزل کی قیمت 91.47 روپے فی لیٹر تھی۔ اسی طرح ممبئی میں پیٹرول کی قیمت 84 پیسے بڑھ کر 115.88 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 85 پیسے بڑھ کر 100.10 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ Petrol, Diesel Prices Hiked by 80 paise
تیل کمپنیوں نے گزشتہ نو دنوں میں اب تک آٹھ بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 137 دنوں کے استحکام کے بعد اضافہ شروع ہوا ہے۔ یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے تیل اور قدرتی گیس کی عالمی سپلائی میں خلل پڑنے کے خدشے سے تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ عالمی بازارمیں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لندن برینٹ کروڈ آج 2.03 فیصد اضافے کے ساتھ 112.47 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 2.36 فیصد اضافے کے ساتھ 106.70 ڈالر فی بیرل پ پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے نافذ ہوتی ہیں۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ اس طرح رہیں:-
شہر ۔۔۔۔۔پیٹرول۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈیزل
دہلی۔۔۔۔۔۔۔101.01۔۔۔۔۔۔92.27