نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل 95 ڈالر فی بیرل سے نیچے پہنچ جانے کے درمیان پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جمعرات کو گھریلو سطح پر مستحکم رہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت معمولی زیادہ یعنی 0.01 فیصد اضافے کے ساتھ 92.46 ڈالر فی بیرل پر اور یو ایس کروڈ 0.07 فیصد کے دباو کے ساتھ 87.21 ڈالر فی بیرل پر رہا۔
گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ ملک میں چار ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-
شہر............پیٹرول............ڈیزل
دہلی..........96.72...........89.62
ممبئی ..... 106.31..........94.27
کولکتہ .....106.03.......... 92.76
چنئی.......102.63...........94.24
Petrol and Diesel Prices پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں - پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس ویٹ
گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔Petrol and Diesel Prices
Etv Bharat