نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پرتیل کی قیمتوں میں جاری نرمی کے درمیان آج بھی گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ بین الاقوامی سطح پر کل رات کاروباربند ہونے پر لندن برینٹ 96.72 ڈالر فی اونس پررہاتھا۔ یو ایس کروڈ 0.65 فیصد کم ہوکر 89.91 ڈالر فی اونس رہا۔Petrol Price in India
گھریلو سطح پر آئل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ دو ماہ سے زائد عرصے سے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 106.31 روپے فی لیٹر اور 94.27 روپے فی لیٹر ہیں۔
ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر تمام ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-
شہر................پٹرول............ڈیزل
دہلی............96.72............89.62
ممبئی …....106.31…….........94.27
کولکاتہ ......106.03...........92.76
چنئی ........ 102.63...........94.24