قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80-80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ وہیں ممبئی میں آج 84 پیسے کے اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 85 پیسے سے بڑھ کر 104.77 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل اور قدرتی گیس کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشے پر تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ Petrol and Diesel Prices Hike
ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 137 دنوں کے استحکام کے بعد 22 مارچ 2022 سے بڑھنا شروع ہو گئی ہیں۔ کمپنیوں نے 24 مارچ اور یکم اپریل کو چھوڑ کر ہر روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ لندن برینٹ کروڈ آج 0.23 فیصد اضافے کے ساتھ 106.88 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ 0.01 فیصد اضافے کے ساتھ 101.97 ڈالر فی بیرل پرپر کاروبار کر رہا ہے۔ Petrol and Diesel Price Today
Petrol and Diesel Prices Hike: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری
ملک میں گزشتہ 16 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14ویں بار اضافہ کیا گیا ہے۔ اس دوران پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کو ان دونوں ایندھن کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ کیا۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
یہ بھی پڑھیں:
- Kashmiri Businessmen Meet Modi: جموں و کشمیر کے تجار وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقی
-
واضح رہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:-
میٹرو شہر….پیٹرول….ڈیزل (روپے فی لیٹر)
دہلی............105.41.......96.67
کولکاتا ......115.12.......99.83
ممبئی …………120.51…….104.77
چنئی ............... 110.85 ........... 100.94
یو این آئی