قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 30 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 35 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد دارالحکومت میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 99 روپے 41 پیسے اور ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 90 روپے 77 پیسے ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی میں پٹرول 114.19 روپے فی لیٹر ہو گیا، جب کہ ڈیزل کی قیمت 98.50 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ یہاں پٹرول کی قیمت میں 31 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 37 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اسی طرح چنئی میں پٹرول کی قیمت بڑھ کر 105.18 روپے ہو گئی۔ یہاں اس کی قیمت میں 28 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ڈیزل 33 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ اس طرح اب یہاں ڈیزل کی قیمت 95 روپے 33 پیسے ہو گئی ہے۔ اب کولکتہ کی بات کریں تو یہاں پٹرول کی قیمت میں 32 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے اب اس کی قیمت 108.85 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیزل کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمت 93 روپے 92 پیسے ہو گئی ہے۔