بھارت میں اتوار (27 مارچ) کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 55 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد دارالحکومت دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 99 روپے 11 پیسے اور ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 90 روپے 42 پیسے ہو گئی ہے۔ ہفتہ کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ Increase petrol and diesel prices
چار ماہ سے زیادہ کے وقفے کے بعد منگل کو پہلی بار ان قیمتوں میں تبدیلی کی گئی جس کے بعد گزشتہ 6 دنوں میں ایندھن 5ویں مرتبہ مہنگا ہو گیا ہے۔ وہیں ممبئی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 113 روپے 88 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 98 روپے 13 پیسے ہو گئی ہے۔ یہاں پٹرول کی قیمت میں 84 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 85 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ کولکاتا میں پیٹرول 108 روپے 53 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 93 روپے 57 فی لیٹر ہو گیا ہے۔ وہیں چنئی میں پیٹرول ایک لیٹر 104 روپے 90 پیسہ جبکہ ڈیزل 95 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ New petrol and diesel prices in Mumbai