نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل نرمی کے ساتھ ملک میں بدھ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل 21ویں دن مستحکم رہیں۔ ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے مطابق، آج دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ Petrol and Diesel Prices in India
یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے عالمی بازار میں آج خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔ لندن برینٹ کروڈ 0.42 فیصد اضافے کے ساتھ 105.42 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.25 فیصد اضافے کے ساتھ 101.95 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 137 دن کے استحکام کے بعد گزشتہ 22 مارچ سے بڑھنا شروع ہوئیں۔ کمپنیوں نے گزشتہ 31 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 بار اضافہ کیا ہے۔ اس دوران ان کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔ new price of petrol and diesel
یہ بھی پڑھیں: Stock Market Ends Higher: سینسیکس-نفٹی میں ایک فیصد سے زیادہ کا اضافہ
آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں۔
شہر ……….پیٹرول……….ڈیزل (روپے فی لیٹر)