اردو

urdu

ETV Bharat / business

Pakistan needs to enhance exports پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے برآمدات بڑھانے کی ضرورت، پاکستانی وزیر

پاکستان کے وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا کہ 'پاکستان کی پائیدار ترقی اور خود کفیل معیشت کا انحصار برآمدات میں اضافے پر ہے۔' Pakistan needs to enhance exports for sustainable economic growth

pakistan facing economic crisis
پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے برآمدات بڑھانے کی ضرورت

By

Published : Feb 4, 2023, 11:58 AM IST

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے۔ جمعہ کے روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ پاکستان کی پائیدار اور خود کفیل معیشت کا انحصار اس بات پر ہے کہ ہم اپنی برآمدات میں کتنی تیزی سے اضافہ کر سکتے ہیں، کیونکہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں پر انحصار ختم کرنے کا یہی واحد حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اگلے پانچ سے آٹھ برسوں میں مقامی وسائل سے برآمدات کو 32 بلین ڈالر سے بڑھا کر 100 بلین ڈالر کر دیتا ہے تو وہ معاشی دلدل سے نکل آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے ساتھ جوڑنے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی۔ ملک کو اس وقت بہت بڑے معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، لیکن یہ ہماری صلاحیتوں اور ان پر قابو پانے کے عزم سے بڑے نہیں ہیں۔ ملک میں نوجوان نسل اور معاشی ترقی میں ان کے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے اقبال نے کہا کہ حکومت پاکستان نے نوجوانوں کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں جو کل آبادی کا 60 فیصد سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو بااختیار بنانا پاکستان کو بااختیار بنا نا ہے۔ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، پاکستان کا مستقبل ہمارے نوجوانوں پر منحصر ہے، جنہوں نے مثبت سوچ کے ساتھ ملک کو آگے لے جانا ہے۔ مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں میں باہمی تعاون کی صلاحیت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اقبال نے کہا کہ دنیا کا مستقبل انفرادی کام میں نہیں بلکہ ٹیم ورک میں ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details