اردو

urdu

ETV Bharat / business

Pakistan Inflation: پاکستان میں مہنگائی نے چودہ سالہ ریکارڈ توڑا - Pakistan Inflation Surges to 25 per

پاکستان میں خوردوہ افراط زر نے 14 سالہ ریکارڈ توڑا۔ جولائی میں خوردہ افراط زر 24.93 فیصد تک پہنچ گئی جو نومبر 2008 کے بعد سب سے بلند ترین سطح ہے۔ Pakistan Inflation Surges to 24.93% in July

Pakistan Inflation Surges to 24.93% in July
پاکستان میں مہنگائی نے چودہ سالہ ریکارڈ توڑا

By

Published : Aug 2, 2022, 1:58 PM IST

اسلام آباد:پاکستان کا کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) نے تازہ اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ رواں برس جولائی میں افراط زر کی شرح 24 اعشاریہ 93 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو نومبر 2008 کے بعد سب سے بلند ترین سطح ہے Pakistan Inflation Surges to 24.93% in July۔ اعداد و شمار کے مطابق جون مہینے کے مقابلے میں سی پی آئی کے افراط زر میں 4.35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستانی ادارہ برائے شماریات (PBS) کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماہانہ بنیادوں پر، CPI میں جولائی میں 4.3 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ جون میں یہ 6.3 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ Pakistan’s inflation climbed to a 14-year high in July

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مہینے افراط زر کی سالانہ شرح 21.3 فیصد تھی جو 13 برس میں بلند سطح کی افراط زر تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق شہری علاقوں میں افراط زر میں اضافے کی شرح 23.6 فیصد ریکارڈ ہوئی جبکہ دیہی علاقوں میں 26.93 فیصد افراط زر ریکارڈ کی گئی ہے۔ مہنگائی میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ ٹرانسپورٹ کو قرار دیا گیا، جس کی سالانہ شرح میں 64.73 فیصد اضافہ ہوا، اس کے بعد خوراک کی قیمت میں32.93 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے حکومت نے اتوار کو پیٹرول کی قیمت میں 3.05 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کٹوتی کا ملک میں آسمان چھوتی مہنگائی پر بہت کم اثر پڑے گا۔

ادارہ شماریات کے اعلامیے کے مطابق گاڑیوں کے ایندھن کی قیمتوں میں سالانہ 99 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد توانائی کے شعبے میں 86 فیصد جبکہ مائع شدہ ہائیڈرو کاربن میں 51 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں جن اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، ان میں دالیں، پیاز، گھی اور خوردنی تیل شامل ہیں۔ اس سے قبل جولائی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اہم سپلائی کی وجہ سے رواں مالی برس 2023 کے دوران افراط زر کی شرح بلند رہنے کی پیش گوئی کی تھی اور کہا تھا کہ 2024 کے مالی سال میں افراط زر کی شرح میں تیزی سے کمی آئے گی۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details