نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتیں سات ماہ کی نچلی سطح پر پہنچنے کے باوجود، گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل مستحکم ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر آج لندن برینٹ 1.40 فیصد گر کر 91.54 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 1.62 فیصد کے دباؤ کے ساتھ 85.38 ڈالر فی بیرل پررہا۔ Oil prices at 7-month low, but no change in petrol, diesel prices in India
گھریلو آئل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ ایک طویل عرصے سے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 106.31 روپے فی لیٹر اور 94.27 روپے فی لیٹر ہیں۔