بھونیشور: مواصلات اور آئی ٹی کے وزیر اشونی وشنو نے کہاکہ اوڈیشہ سمیت ملک کے کئی حصوں میں بہت جلد تیز رفتار 5G خدمات شروع کی جائیں گی۔ پوری میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ویشنو نے کہا کہ اوڈیشہ کو پہلے مرحلے میں 5G سروس ملے گی۔ جب ان سے انسانوں پر 5Gکے اثرات کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ "یہ تابکاری کی مقدار 10 گنا کم ہے، جو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے مقرر کردہ تابکاری کے اصولوں سے کم ہے، اس لیے کسی کو بھی اس کی فکر نہیں کرنی چاہیے۔"
اس سے قبل وشنو نے ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں کو سپیکٹرم الاٹمنٹ لیٹر جاری ہونے کے بعد 5G لانچ کے لیے تیار رہنے کو کہا تھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ بھارت میں جلد ہی 5G خدمات شروع کی جائیں گی۔ وشنو، جو ریلوے کے وزیر بھی ہیں، نے ریلوے حکام سے کہا ہے کہ وہ پوری ضلع کے چندن پور کے قریب بیراپرتاپور پر ایک فٹ اوور برج (FOB) تعمیر کریں۔