نئی دہلی: عالمی بازار میں تقریباً دو ہفتوں سے خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے باوجود جمعرات کو گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔Petrol Diesel Prices Today
بین الاقوامی سطح پر آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.46 فیصد گر کر 88.91 ڈالر فی بیرل پر آ گئی اور یو ایس کروڈ بھی 0.41 فیصد کم ہو کر 81.81 ڈالر فی بیرل رہا۔
گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ ملک میں گزشتہ چار ماہ سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-
میٹرو شہر............پیٹرول............ڈیزل