نئی دہلی: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن آج مالی برس 2023۔24 کی بجٹ پیش کرنے والی ہیں۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن صبح 11 بجے مالی سال 2023-24 کا بجٹ پیش کریں گی۔ پورے ملک کی نظریں بجٹ میں ہونے والے اعلانات پر لگی ہوئی ہیں۔ دراصل یہ بجٹ موجودہ مرکزی حکومت کا آخری مکمل بجٹ ہے۔ اس لحاظ سے عوام کی توقعات حکومت سے کئی زیادہ ہے کہ حکومت انہیں کیا تحفہ دینے جارہی ہے۔
- ٹیکس سلیب میں تبدیلی متوقع
ٹیکس دہندگان کو امید ہے کہ حکومت ٹیکس سلیب میں تبدیل کرکے انہیں کچھ رعایت دے گی۔ گزشتہ برس کے بجٹ میں ٹیکس چھوٹ کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا، ایسے میں ٹیکس دہندگان توقع کر رہے ہیں کہ اگلے سال 2024 کے عام انتخابات سے قبل وزیر خزانہ آخری مکمل بجٹ میں ٹیکس چھوٹ کا تحفہ دے سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ سال 2014 میں اس وقت کے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آخری بار ٹیکس چھوٹ کی حد میں اضافہ کیا تھا۔ 8 برس سے ٹیکس کی حد میں اضافہ نہیں کیا گیا اور اس بار ٹیکس سلیب میں تبدیلی متوقع ہے۔
- مہنگائی پر ریلیف متوقع
عام آدمی اس بجٹ میں مہنگائی سے ریلیف کی توقع کر رہا ہے۔ آر بی آئی کی طرف سے لگاتار پانچ بار ریپو ریٹ بڑھانے کے فیصلے سے مہنگائی کی شرح آر بی آئی کی قابل برداشت حد میں آچکی ہے، لیکن پھر بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ نے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ کھانے پینے کی اشیاء سے لے کر گیس تک سب نے عوام کا بجٹ خراب کر دیا ہے۔ ایسے میں عام عوام پر امید ہیں کہ اس بار حکومت بجٹ میں کئی اہم چیزوں پر ٹیکس کم کرکے بڑا ریلیف دے سکتی ہے۔
- کسانوں کو مل سکتا ہے تحفہ