اردو

urdu

ETV Bharat / business

Union Budget 2023 مودی حکومت کی دوسری میعاد کا مکمل آخری بجٹ - بجٹ 2023

وزیر خزانہ سیتا رمن پانچویں مرتبہ بجٹ پیش کررہی ہیں۔ ایسے میں عوام کو حکومت سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔ عوام پرامید ہیں کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے درمیان حکومت انہیں مدد فراہم کرے گی۔

مودی حکومت کی دوسری میعاد کا مکمل آخری بجٹ
مودی حکومت کی دوسری میعاد کا مکمل آخری بجٹ

By

Published : Feb 1, 2023, 12:33 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے آج مالی برس 2023۔24 کا بجٹ پیش کررہی ہیں۔ پورے ملک کی نظریں بجٹ میں ہونے والے اعلانات پر لگی ہوئی ہیں۔ دراصل یہ بجٹ موجودہ مرکزی حکومت کا آخری مکمل بجٹ ہے۔ اس لحاظ سے عوام کی توقعات حکومت سے کئی زیادہ ہے کہ حکومت انہیں کیا تحفہ دینے جارہی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ بھارت نے کووڈ کے بحران پر قابو پالیا ہے، جب کہ عالمی وبا کورونا وائرس نے مالی سال 2021 میں معاشی ترقی کی رفتار کو متاثر کیا تھا۔ اب عالمی کساد بازاری کے خطرات کے درمیان بھارت سب سے تیز ترقی کرنے والی معیشت ہے، بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن پانچویں مرتبہ بجٹ پیش کررہی ہے اور اگلے سال کے اوائل میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے پہلے مودی حکومت کا آخری مکمل بجٹ ہے۔

نرملا سیتارمن سنہ 2019 کے بعد سے مسلسل پانچویں مرتبہ بدھ کو صبح 11 بجے سے لوک سبھا میں بجٹ پیش کررہی ہیں۔ سیتا رمن کو 1970-71 میں بجٹ پیش کرنے والی اندرا گاندھی کے بعد دوسری خاتون وزیر خزانہ ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ یاد رہے کہ سنہ 2019 سے بجٹ پیش کررہی نرملا سیتارمن مسلسل پانچ مرتبہ بجٹ پیش کرنے والی ملک کی چھٹی وزیر خزانہ بن گئی ہے اس سے قبل ارون جیٹلی، پی چدمبرم، یشونت سنہا، ڈاکٹر منموہن سنگھ اور مرارجی دیسائی بجٹ پیش کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ سنہ 2014 میں مودی حکومت بننے کے بعد ارون جیٹلی وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز ہوئے تھے انہوں نے 2018 میں مسلسل پانچ مرتبہ بجٹ پیش کیا تھا۔ ارون جیٹلی نے بجٹ پیشی کے وقت میں تبدیلی کرکے یکم فروری سے بجٹ پیش کرنا شروع کیا اس سے قبل بجٹ پیشی کی روایت فروری کے آخری میں تھی۔

یہ بھی پڑھیں :Budget 2023 LIVE Updates، زرعی اسٹارٹ اپس کو ترجیح، بچوں اور نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل لائبریری… بجٹ کے بڑے اعلانات

ABOUT THE AUTHOR

...view details