اردو

urdu

ETV Bharat / business

Sitharaman Interacted with UNDP سیتا رمن نے یو این ڈی پی ایڈمنسٹریٹر کے ساتھ بات چیت کی

نرملا سیتا رمن نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کی سالانہ میٹنگ کے موقع پر یو این ڈی پی کے ایڈمنسٹریٹر اے سٹینر اور او ای سی ڈی کے سکریٹری جنرل ایم کورمن کے ساتھ پائیدار مالیات پر تبادلہ خیال کیا۔ قبل ازیں سیتا رمن نے مصر کی بین الاقوامی تعاون کی وزیر رانیہ المشاط سے بھی بات چیت کی۔ Sitharaman Interacted with UNDP

سیتا رمن نے یو این ڈی پی ایڈمنسٹریٹر کے ساتھ بات چیت کی
سیتا رمن نے یو این ڈی پی ایڈمنسٹریٹر کے ساتھ بات چیت کی

By

Published : Oct 13, 2022, 4:22 PM IST

Updated : Oct 13, 2022, 5:20 PM IST

واشنگٹن: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کی سالانہ میٹنگ کے موقع پر یو این ڈی پی کے ایڈمنسٹریٹر اے سٹینر اور او ای سی ڈی کے سکریٹری جنرل ایم کورمن کے ساتھ بات چیت کی۔ Sitharaman Interacted with UNDP

سیتا رمن نے یو این ڈی پی ایڈمنسٹریٹر کے ساتھ پائیدار مالیات پر تبادلہ خیال کیا، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے 'لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ' کے ذریعے شروع کیے گئے پائیدار ماحولیاتی نظام کے وژن کو اجاگر کیا گیا۔ ہندوستان کی زیر صدارت ہونے والے جی۔ 20 اجلاس میں بھی لائف پر زور دیا جائے گا۔

اسی طرح سیتا رمن نے آئی سی ڈی کے سکریٹری جنرل کے ساتھ اگلے سال ہندوستان کی زیر صدارت ہونے والے جی 20 اجلاس میں تعاون کے لیے دو طرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ سیتا رمن نے سنگاپور کی صدارت میں ایف اے ٹی ایف کے صدر راجہ کمار سے بھی بات چیت کی۔ قبل ازیں سیتا رمن نے مصر کی بین الاقوامی تعاون کی وزیر رانیہ المشاط سے بھی بات چیت کی۔ اس دوران سیتا رمن نے قابل تجدید توانائی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھوٹان کے وزیر خزانہ لیونپو نامگے شیرنگ سے بھی ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: Sitharaman Meet Janet Yellen سیتارمن نے جینیٹ یلن کے ساتھ معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

یواین آئی

Last Updated : Oct 13, 2022, 5:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details