اردو

urdu

ETV Bharat / business

Stock Markets End Lower: سینسیکس اور نفٹی میں ایک فیصد سے زیادہ کی گراوٹ - sensex and nifty ends lower

بی ایس ای میں کل 3674 کمپنیوں کا کاروبار ہوا، جن میں سے 2494 سرخ نشان میں اور 1037 سبز میں تھیں، جبکہ 143 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ Stock Markets End Lower

Nifty ends below 17,000, Sensex falls 617 pts
سینسیکس اور نفٹی میں ایک فیصد سے زیادہ کی گراوٹ

By

Published : Apr 25, 2022, 8:13 PM IST

عالمی سطح سے منفی اشارے اور گھریلو سطح پر ہمہ جہت فروخت کے دباؤ کے تحت شیئر بازارمیں آج مسلسل دوسرے دن فروخت کا سلسلہ جاری رہا، جس کی وجہ سے بی ایس ای سینسیکس 1.08 فیصد اور این ایس ای نفٹی میں 1.08 فیصد گر گیا Stock Markets End Lower۔ بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 617.26 پوائنٹس گر کر 56579.89 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 218 پوائنٹس گر کر 17 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 16953.95 پر آگیا۔ Nifty Ends below 17,000, Sensex falls 617 pts

بڑی کمپنیوں کے مقابلے چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں فروخت کا دباؤ زیادہ تھا، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 1.86 فیصد گر کر 24238.68 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.88 فیصد گر کر 28699.35 پوائنٹس پر آ گیا۔ بی ایس ای میں بینکنگ میں 0.12 فیصد اضافے کو چھوڑ کر، باقی تمام گروپوں میں کمی ہوئی۔ اس میں دھات کی قیمت میں سب سے زیادہ 3.71 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

بی ایس ای میں کل 3674 کمپنیوں کا کاروبار ہوا، جن میں سے 2494 سرخ نشان میں اور 1037 سبز میں تھیں، جبکہ 143 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ چین کا شنگھائی کمپوزٹ 5.13 فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 3.73 فیصد، جاپان کا نکی 1.90 فیصد، برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 2.16 فیصد اور جرمنی کا ڈی اے ایکس 1.71 فیصد نیچے رہا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details