اردو

urdu

ETV Bharat / business

Markets Ends Lower گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں گرواٹ

بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کی طرح درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی فروخت ہوئی۔ اس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.45 فیصد گر کر 26,095.56 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.00 فیصد گر کر 29,558.56 پوائنٹس پر آگیا۔ Markets Ends Lower

By

Published : Dec 9, 2022, 5:16 PM IST

Nifty ends around 18,500, Sensex falls 389 pts
گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں گرواٹ

ممبئی: چین میں کووڈ پابندیوں میں نرمی کے دوران معیشت کی مضبوط بحلی کی امید پر عالمی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ تاہم مقامی سطح پر آئی ٹی اور ٹیک سمیت پندرہ گروپوں میں منافع بکنگ کی وجہ سے آج سینسیکس اور نفٹی آدھے فیصد سے زیادہ کی گراوٹ کیے ساتھ بند ہوئے۔ بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 389.01 پوائنٹس یا 0.62 فیصد گر کر 62181.67 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 112.75 پوائنٹس یا 0.61 فیصد گر کر 18496.60 پوائنٹس پر آگیا۔ بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کی طرح درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی فروخت ہوئی۔ اس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.45 فیصد گر کر 26,095.56 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.00 فیصد گر کر 29,558.56 پوائنٹس پر آگیا۔ Nifty ends around 18,500, Sensex falls 389 pts

اس عرصے کے دوران بی ایس ای میں کل 3641 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2304 فروخت ہوئے 1212 خریدے گئے جبکہ 125 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس آئی میں 33 کمپنیوں میں گراوٹ آئی جبکہ 17 میں تیزی رہی۔ بی ایس ای میں 15 گروپوں پر منافع بکنگ کا دباؤ تھا۔ اس عرصے کے دوران آئی ٹی 2.98، ٹیک 2.46، کموڈٹیز 1.00، سی ڈی 0.30، انرجی 1.11، فنانشل سروسز 0.12، انڈسٹریل 0.63، ٹیلی کام 0.15، یوٹیلٹیز 1.05، آٹو 0.04، کیپٹل گڈز، او میٹ 1.590، ریئل گڈز، 1.590، ریئل گڈز، 1.50 گروپ حصص 1.54 فیصد گر گئے۔

بین الاقوامی منڈیوں میں تیزی کا رجحان رہا۔ اس عرصے کے دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.07، جرمنی کا ڈیکس0.18، جاپان کا نکئی 1.18، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 2.32 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.30 فیصد چڑھ گیا۔

مزید پڑھیں:

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details