ممبئی:عالمی مارکیٹ کی مثبت رجحان اور گھریلو سطح پر فائنانس، بینکنگ، ایف ایم سی جی، دھاتوں جیسے گروپوں میں خرید و فروخت سے اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل چوتھے دن تیزی رہی۔ اس دوران بی ایس ای سینسیکس میں 456 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 60571 پوائنٹس پر اور این ایس ای کا نفٹی 134 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 18070 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ Nifty ends above 18k, Sensex jumps 455 pts
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 455.95 پوائنٹس بڑھ کر 60571.08 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 133.70 پوائنٹس بڑھ کر 18070.05 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس دوران چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خریداری کا رجحان رہا جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 0.32 فیصد بڑھ کر 26252.08 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.24 فیصد بڑھ کر 29893.97 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
بی ایس ای میں زیادہ تر گروپوں میں فائنانس 0.85 فیصد، میٹلز 0.74 فیصد، بینکنگ 0.65 فیصد، ایف ایم سی جی 0.77 فیصد، انڈسٹریز 0.74 فیصد، بنیادی مواد 0.65 فیصد، ٹیک 0.39 فیصد اور آئی ٹی 16 فیصد، ریئلٹی 0.21 فیصد، آئل اینڈ گیس 0.32 فیصد، انرجی 0.12 فیصد اور آٹو 0.03 فیصد شامل ہیں۔