اسٹاک مارکیٹ کی تیزی سے پرجوش سرکایہ کاروں کی مقامی سطح پر ہوئی چوطرفہ خریداری کی بدولت شیئربازار گزشتہ روز کی گراوٹ سے ابرتے ہوئے ایک فیصد سے زیادہ کی تیزی پر رہا Stock Market Ends Higher۔ بی ایس ای کا تیس حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 776.72 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 57 ہزار پوائنٹس کے نفسیاتی سطح کے پار 57356.61 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 246.85 پوائنٹس مضبوط ہوکر17 ہزارپوائنٹس کے نفسیاتی سطح کے اوپر17200.80 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔ Nifty at 17,200, Sensex gains 776 pts
اسی طرح بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خریدا ری ہوئی، جس سے بازار کو سہارا ملا۔ اس دوران مڈ کیپ 1.62 فیصد بڑھ کر 24,630.25 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.76 فیصد بڑھ کر 28,918.83 پوائنٹس پر رہا۔
اس دوران، بی ایس ای کے تمام 19 گروپس میں اضافہ رہا۔ سی ڈی جی ایس 1.81، توانائی 2.06، ایف ایم سی جی 1.72، فنانس 1.15، انڈسٹریلس 1.93، ٹیلی کام 1.20، یوٹیلٹیز 3.39، آٹو 2.80، کیپٹل گڈز 1.84، کنزیومر ڈیوربلز 2.22، تیل اورگیس 1.80، پاور3.63 اور ریئلٹی گروپ کے شیئر 3.48 فیصدبڑھے۔