نئی دہلی: اڈانی گروپ کی جانب سے این ڈی ٹی وی کے شیئرز حاصل کرنے کے اعلان کے ایک روز بعد بدھ کے روز ٹی وی براڈ کاسٹنگ اور سافٹ ویئر پروڈکشن کمپنی کے حصص میں 5 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ جو کہ اسٹاک کی 14 سال کی بلند ترین سطح ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صبح 9.16 بجے تک 11.6 لاکھ ایکویٹی شیئر کے سودے ہوچکے ہیں۔ وہیں NSE اور BSE پر 98,170 شیئر کے بائی یعنی خرید کے آڈر زیر التواء تھے۔ اس طرح این ڈی ٹی وی کے شیئر اسٹاک بازار میں اگست 2008 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ بتادیں کہ گذشتہ تین مہینوں میں این ڈی ٹی وی کے شیئر 140 فیصدی کا ریٹرن دے چکا ہے۔ Shares of NDTV Record 5 per Cent Gain
واضح کریں کہ RRPRH کے پاس NDTV کی 29.18 فیصد حصہ داری ہے۔ آر آر پی آر ایچ کے حصول کے ساتھ این ڈی ٹی وی میں یہ 29.18 فیصد حصہ داری اڈانی گروپ سے منسلک کمپنی، وشوا پردھان کمرشل پرائیویٹ لمیٹڈ (VCPL) کے پاس چلا گیا۔ اس طرح این ڈی ٹی وی میں اب اڈانی گروپ کی 29.18 فیصد حصہ داری ہو جائے گی۔
این ڈی ٹی وی شیئر خرید و فروخت معاملے میں این ڈی ٹی وی نے جمعرات کے روز کہا کہ اس کے پروموٹر پرنئے رائے اور رادھیکا رائے پر شیئر کی خرید یا فروخت اور سیکورٹیز مارکیٹ سے منسلک ہونے پر پابندی لگائی گئی ہے، اس لیے اڈانی گروپ کو لین دین مکمل کرنے کے لئے مارکیٹ ریگولیٹرسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی) سے منظوری لینی ہوگی۔