اردو

urdu

ETV Bharat / business

Muhurat Trading اچھا مہورت کاروبار، شیئر بازار نے بھری پرواز - کاروبار اردو نیوز

وکرم سموت 2079 کے آغاز اور دیوالی کے موقع پر آج مہورت کاروبار میں شیئر بازار میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ Muhurat Trading Sensex

اچھا مہورت کاروبار، شیئر بازار نے بھری پرواز
اچھا مہورت کاروبار، شیئر بازار نے بھری پرواز

By

Published : Oct 24, 2022, 10:55 PM IST

ممبئی: بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 524.51 پوائنٹس بڑھ کر 59731.66 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 154.45 پوائنٹس بڑھ کر 17730.75 پوائنٹس پر رہا۔ Muhurat Trading Sensex

بی ایس ای سینسیکس 497 پوائنٹس بڑھ کر 59804.02 پوائنٹس پر کھلا۔ خریداری کے زور پر یہ 60 ہزاری ہونے کو بے تاب ہوتے ہوئے 59994.25 کی بلند ترین سطح پر چلا گیا۔ اس دوران یہ 59776.66 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا۔ آخر میں، یہ گزشتہ روز کے 59307.15 پوائنٹس کے مقابلے میں 524.51 پوائنٹس چھلانگ لگا کر 59831.66 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ Muhurat Trading Sensex Climbs 524 Points nifty end above 17700

اسی طرح این ایس ای کا نفٹی 160 پوائنٹس کے ساتھ 17736.35 پوائنٹس پر کھلا۔ خریداری کے زور پر یہ 17777.40 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر رہا۔ آخر میں، یہ پچھلے سیشن میں 17576.36 کے مقابلے میں 154.45 پوائنٹس بڑھ کر 17730.75 پر رہا۔ Muhurat Trading Sensex

بی ایس ای میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں بھی خریداری کا زور رہا جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.50 فیصد بڑھ کر 24929.84 پوائنٹس اورا سمال کیپ 0.99 فیصد بڑھ کر 28848.42 پوائنٹس پر رہا۔ شیئر بازار میں کل کل چھٹی رہے گی۔ بدھ کو معمول کے مطابق کاروبار ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : Smart Tips for Using Credit Cards کریڈٹ کارڈز کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے سے متعلق اہم معلومات

ABOUT THE AUTHOR

...view details