اردو

urdu

ETV Bharat / business

Mahakal Lok will Boost Tourism: مہاکال لوک سے سیاحتی شعبہ کو 300 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا - سیاحتی شعبہ میں مہاکال لوک سے فائدہ

وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ آج 'شیو مندر' کی افتتاح کرنے کے بعد اسے دنیا بھر کے عقیدت مندوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔Mahakal Lok will Boost Tourism

مہاکال لوک سے سیاحتی شعبہ کو 300 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا
مہاکال لوک سے سیاحتی شعبہ کو 300 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا

By

Published : Oct 11, 2022, 12:47 PM IST

اجین: وزیراعظم نریندر مودی آج مدھیہ پردیش کے اجین میں واقع 'نوتعمیر شدہ مہاکال لوک کا افتتاح کریں گے۔ اس کوریڈور سے شہر کی معیشت میں 300 کروڑ روپے کا اضافہ ہوگا۔ ملک کے 12 جیوترلنگوں میں سے ایک اجین کا مہاکال مندر بھی ہے۔Mahakal Lok will Boost Tourism

ملک بھر سے عقیدت مند بھگوان شیو کی پرستش کرنے کے لیے اجین کے مہاکال مندر کا دورہ کرتے ہیں۔ عقیدت مند مہاکال کوریڈور کے ذریعے مہاکالیشور مندر جائیں گے، جس میں ایک وقت میں 20 ہزار عقیدت مندوں کی گنجائش ہوگی۔

یہ کوریڈور لوگوں کو دھوپ اور بارش سے بچائے گا اور مندر کے سفر میں بھی سہولت فراہم کرے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس راہداری کی تعمیر سے اجین شہر میں مہاکال کے عقیدت مندوں کی تعداد دوگنی ہو جائے گی۔ اس وقت یہاں ہر سال تین کروڑ لوگ مہاکال کے درشن کے لیے آتے ہیں جس کی وجہ سے شہر کی اقتصادی ترقی بھی تقریباً 300 کروڑ روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اجین کو مندروں کا شہر کہا جاتا ہے۔ یہ شہر ہر 12 سال بعد سمہاستھا کی میزبانی کرتا ہے۔ مہاشیو راتری اور ناگ پنچمی کے موقع پر مہاکال مندر میں عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نظر آتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ مندر اور کمپلیکس کے اطراف کی ترقی کی منصوبہ بندی اچھی طرح سے کی گئی ہے۔ مہاکال لوک کا تصور 2017 میں ہوا تھا اور ماہرین کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد اس کی تعمیر شروع کی گئی تھی۔

بھارت میں اسمارٹ سٹی مشن کے تحت یہ ملک کا سب سے بڑا عوامی منصوبہ ہے۔ پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ 316.18 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ شہر کی سطح سے مندر کے دروازے تک کا منصوبہ شہر میں ٹریفک کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا۔ مہاکال لوک میں ایک گول نیلے رنگ کا تالاب نظر آتا ہے، جس کے بیچ میں بھگوان شیو کی ایک عظیم الشان مورتی نصب کی گئی ہے ہے۔

منگل کے روز نئے تعمیر شدہ مہاکال لوک کے افتتاح کے بعد راہداری کو 12 اکتوبر سے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ مہاکال لوک بھگوان شیو کے بارے میں معلومات حاصل کرنے والوں کے لیے ایک خزانہ ہوگا۔ ملک اور بیرون ملک سے آنے والے عقیدت مند بھگوان شیو کے مختلف اوتاروں اور سناتن دھرم کے بارے میں جان سکیں گے۔

مزید پڑھیں:PM Modi Ujjain Visit مودی آج اجین میں شری مہاکال لوک کا افتتاح کریں گے

ABOUT THE AUTHOR

...view details