ماسکو میں اقتصادی منصوبہ بندی کے ڈپٹی میئر ولادیمیر ایفیموف نے پیر کے روز کہا کہ' بھارت کے ساتھ دو طرفہ تجارت Moscow-India Trade سال 2021 میں 62.7 فیصد بڑھ کر 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔ Moscow-India Trade Up More Than 60% In 2021
بیان میں کہا گیا ہے کہ' روس بھارت کے بڑے شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو ترجیح دی گئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں 2020 کے مقابلے میں 2021 میں 46.5 فیصد اضافہ ہوا، جس میں ماسکو کا حصہ ایک تہائی ہے۔ گزشتہ برس روس اور بھارت کے درمیان تجارت 62.7 فیصد بڑھ کر 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔'
ایفیموف نے کہا کہ سال 2021 میں ملک نے 2.3 ارب ڈالر کی برآمدات کیں جو گذشتہ برس کے مقابلے میں تقریباً دگنی ہے۔ اس میں سے تقریباً 50 فیصد صنعتی مصنوعات تھیں۔