اردو

urdu

ETV Bharat / business

Meta to cut 10000 jobs فیس بک مزید دس ہزار ملازمین کو فارغ کرے گا - second round of layoffs Meta to cut 10000 jobs

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے کہا کہ یہ مشکل ہوگا لیکن اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چٹھنی کا مطلب ان باصلاحیت اور پرجوش ساتھیوں کو الوداع کہنا جو ہماری کامیابی کا حصہ رہے ہیں۔ Meta to cut 10000 jobs in second round of layoffs

Meta to cut 10000 jobs in second round of layoffs
فیس بک مزید دس ہزار ملازمین کو فارغ کرے گا

By

Published : Mar 15, 2023, 10:33 AM IST

نیویارک: فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا مزید 10,000 ملازمتوں میں کمی کر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مزید کمپنی اخراجات میں کمی کا حوالہ دیتے ہوئے 5000 آسامیاں نہیں بھرے گی۔ میٹا نے منگل کے روز کہا کہ وہ اپنی بھرتی کرنے والی ٹیم کے سائز کو کم کرے گا اور اپریل کے آخر میں اپنے ٹیکنالوجی گروپ میں مزید لوگوں کو نکال دے گا۔ اس کے بعد مئی کے آخر میں کاروباری گروپ کے لوگوں کو نکال دیا جائے گا۔

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے کہا کہ یہ مشکل ہوگا، لیکن اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ مارک زکربرگ نے کہاکہ "اس کا مطلب ان باصلاحیت اور پرجوش ساتھیوں کو الوداع کہنا ہے جو ہماری کامیابی کا حصہ رہے ہیں۔" کمپنی نے Metaverse پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے کئی بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اس نے چوتھی سہ ماہی میں کم منافع اور آمدنی کی اطلاع دی، آن لائن اشتہاری مارکیٹ میں مندی اور ٹِک ٹاک جیسے حریفوں سے مسابقت کی وجہ سے۔ کمپنی نے نومبر میں 11,000 ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایک سابق ملازم نے لنکڈ ان پوسٹ میں لکھا کہ' وقت مشکل ہے اور میں جانتا ہوں کہ آگے کا راستہ مشکل ہونے والا ہے۔ وہ ان 11,000 ملازمین میں سے ایک تھیں جنہیں میٹا نے گزشتہ برس نومبر میں فارغ کر دیا تھا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ' میٹا نے اپنے 11,000 ملازمین کو فارغ کیا اور بدقسمتی سے میں اپنے حیرت انگیز ساتھیوں کے ساتھ متاثر ہوا۔ انہوں نے کہاکہ' وقت مشکل ہے اور میں جانتی ہوں کہ آگے کیا ہوگا، یہ مشکل ہونے والا ہے۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں کہاکہ' ہماری روزی روٹی جاری رکھنے کے لیے نوکریاں حاصل کرنے میں ہماری مدد کریں۔"

مزید برآں سابق میٹا ملازم نے LinkedIn کے صارفین سے کہا کہ وہ ان کے لیے دستیاب بہتر مواقع تجویز کریں۔ اسی درمیان یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہے میٹا مزید ملازمتوں میں کٹوتی کرنے والی ہے، جو کہ غیر انجینئرنگ کرداروں میں ہوں گے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق جو ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئےلکھتے ہیں کہ میٹا پلیٹ فارمز آنے والے مہینوں میں کئی راؤنڈز میں اضافی چھانٹیوں کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details