گریٹر نوئیڈا: مسافر گاڑیاں بنانے والی کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا نے آج بھارتی بازارمیں اپنی پانچ ڈور والی ایس یووی جمنی کے ساتھ ہی بلینوپر مبنی اسپورٹی ایس یووی فرونکس لانچ کرنے کا اعلان کرنے کے ساتھ ہی آج سے ہی ان دونوں کی بکنگ بھی شروع کردی۔
کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او ہساشی ٹیکے یوچی نے 16ویں آٹو ایکسپو کے دوسرے دن آج ان دونوں ایس یو وی کولانچ کیا۔ جمنی کے مہندرا کی مقبول آف روڈر ایس یو وی تھار کو کڑی ٹکر ملنے کی امید ہے کیونکہ سوزوکی کارپوریشن اسے پہلے ہی دنیا کے 190 سے زیادہ ممالک میں فروخت کر رہی ہے اور اب اسے بھارتی مارکیٹ میں لانچ کر چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان دونوں گاڑیوں میں حفاظت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ فرونکس میں چھ ایئربیگ دئے گئے ہیں، ساتھ ہی حفاظت کے لئے تمام دیگرضروری فیچرزبھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فرونکس کی بکنگ شروع ہو چکی ہے اور11 ہزار روپے میں اسے بک کیا جا سکتا ہے۔ اسے دو انجن آپشنز میں لانچ کیا جا رہا ہے جس میں 1.0 لیٹر اور 1.2 لیٹر انجن شامل ہیں۔ جمنی میں 1.5 لیٹرکا کے 15 بی پٹرول انجن ہے۔ اس کی فروخت کمپنی مئی 2023 میں شروع کرنے والی ہے۔ اس میں چھ ایئر بیگز دیے گئے ہیں۔
ٹیکے یوچی نے ان دونوں ایس یو وی کے دم پر ہندوستان میں اس کیٹگری کی گاڑی بازارمیں اگلے مالی سال پہلا مقام حاصل کرنے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے 199 ممالک میں جمنی پہلے سے فروخت کی جارہی ہے اوراب تک 32 لاکھ سے زیادہ جمنی سڑکوں پر اترچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی صارفین کو یہ زیادہ پسند آنے والی ایس یو وی ہوگی کیونکہ یہ فوروہیل ڈرائیو گاڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Auto Expo 2023 آٹو ایکسپو میں ٹاٹا نے چودہ الیکٹرک گاڑیاں لانچ کیں
یو این آئی