اردو

urdu

ETV Bharat / business

Market gains bounced back میٹل اور انرجی اسٹاکس میں خریداری سے مارکیٹ کی تیزی واپس

بی ایس ای میں دھاتوں، انرجی، کنزیومر ڈیوریبلس اور تیل اور گیس سمیت 16 گروپوں میں مضبوط خریداری کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی رہی ۔

مارکیٹ کی تیزی واپس
مارکیٹ کی تیزی واپس

By

Published : Aug 9, 2023, 8:24 PM IST

ممبئی: عالمی منڈی میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر دھاتوں، توانائی، کنزیومر ڈیوربلز اور آئل اینڈ گیس سمیت 16 گروپ اسٹاکس میں زبردست خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج تیزی واپس آئی۔

بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 149.31 پوائنٹس بڑھ کر 65,995.81 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 61.70 پوائنٹس بڑھ کر 19,632.55 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس دوران بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں نے بھی بڑی کمپنیوں کی طرح خریداری ہوئی جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.39 فیصد بڑھ کر 30,497.43 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.57 فیصد بڑھ کر 35,450.37 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اس دوران بی ایس ای پر کل ملاکر 3743 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں سے 2031 میں تیزی، 1555 میں گراوٹ جبکہ 157 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 32 کمپنیاں سبز جبکہ 18 سرخ نشان پر رہیں جبکہ ایک کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

بی ایس ای میں دھاتوں، انرجی، کنزیومر ڈیوریبلس اور تیل اور گیس سمیت 16 گروپوں میں مضبوط خریداری کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی رہی ۔ اس مدت کے دوران میٹل 2.32، آئل اینڈ گیس 1.16، کموڈٹیز 0.82، سی ڈی 0.46، انرجی 1.11، ایف ایم سی جی 0.61، ہیلتھ کیئر 0.50، انڈسٹریز 0.76، آئی ٹی 0.34، ٹیلی کام 0.29، یوٹیلٹیز، 1.02، آٹو، 0.74، کیپیٹل گڈس،0.81، کنزیومر ڈیویبلس 1.21، پاور 0.04 اور ٹیک گروپ کے حصص میں 0.26 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیری زعفران کی طلب، قیمت میں اضافہ

بین الاقوامی سطح پر ملا جلا رجحان رہا۔ اس عرصے کے دوران برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای 0.89، جرمنی کا ڈی اے ایکس 1.19 اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.32 فیصد مضبوط ہوا جبکہ جاپان کے نکیئی 0.53 اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.49 فیصد کی کمی ہوئی۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details