اردو

urdu

ETV Bharat / business

Many Rules Will Change from 1st January نئے سال کے آغاز سے ہونی والی بڑی تبدیلیوں کے بارے میں جانیے - آئی ایم ای آئی رجسٹریشن ضروری

نیا سال 2023 اتوار سے شروع ہو رہا ہے۔ نیا سال شروع ہوتے ہی کئی نئے قوانین بھی نافذ ہوں گے۔ ان تبدیلیوں کا اثرعام عوام کی جیب پر پڑنے والا ہے۔ Many Rules will change from 1st january 2023

Many Rules will change from 1st january 2023 gas cylinder price car price hike GST rules
نئے سال کے آغاز سے ہونی والی بڑی تبدیلیوں کے بارے میں جانیئے

By

Published : Dec 31, 2022, 1:51 PM IST

نئی دہلی: سال 2022 آج ختم ہو رہا ہے اور نیا سال 2023 کل اتوار سے شروع ہو رہا ہے۔ نیا سال 2023 اپنے ساتھ بہت سی تبدیلیاں بھی لے کر آ رہا ہے۔ نئے سال کے پہلے ہی دن سے عام آدمی کی زندگی میں بہت سی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ یہ تبدیلیاں ایسی ہیں جو براہ راست لوگوں کی مالی حالت پر اثر انداز ہوں گی۔ آج ہم آپ کو ان تبدیلیوں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، جس میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت (ایل پی جی قیمت) سے لے کر بینک لاکر رولز شامل ہیں۔ Many Rules will change from 1st january 2023

ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں تبدیلی

ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو گیس کمپنیاں ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمتیں طے کرتی ہیں۔ اس سلسلے میں نئے سال 2023 میں گیس سلنڈر کی قیمتوں میں تبدیلی دیکھی جاسکتی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کچھ عرصے سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے جس کی وجہ سے یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ حکومت نئے برس 2023 پر ریلیف دے سکتی ہے۔

نئی گاڑیوں خریدنے کے لیے زیادہ جیب ڈھیلی کرنی ہوگی

اگر آپ نئے سال 2023 پر نئی گاڑی خریدنے کا سوچ رہے ہیں تو اس کے لیے آپ کو اپنی جیب مزید ڈھیلی کرنی ہوگی۔ دراصل نئے سال کے آغاز سے ہی ماروتی سوزوکی، ایم جی موٹرز، ہنڈائی، رینو سے لے کر آڈی اور مرسڈیز جیسی کمپنیاں اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہیں۔ ٹاٹا کی جانب سے 2 جنوری 2023 سے اپنی کمرشل گاڑیوں کی قیمت بڑھانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

ایچ ڈی ایف سی کریڈٹ کارڈ ضابطے میں تبدیلی

پرائیویٹ سیکٹر کا بینک (HDFC) بھی نئے سال 2023 سے اپنے کریڈٹ کارڈ کے قوانین کو تبدیل کرنے جا رہا ہے۔ معلومات کے مطابق اگر آپ اس بینک کا کریڈٹ کارڈ استعمال کر رہے ہیں تو ادائیگی پر ملنے والے ریوارڈ پوائنٹس کے اصول تبدیل ہونے والے ہیں۔ آپ کے لیے اچھا ہو گا کہ 31 دسمبر 2022 تک اپنے تمام انعامی پوائنٹس ادا کر دیں۔

جی ایس ٹی انوائسنگ کی حد پانچ کروڑ

جی ایس ٹی ای انوائسنگ یا الیکٹرانک بل کے قوانین یکم جنوری 2023 سے تبدیل ہونے جا رہے ہیں۔ حکومت نے ای انوائسنگ کے لیے 20 کروڑ روپے کی حد کو کم کر کے 5 کروڑ روپے کر دیا ہے۔ یہ اصول 2023 کے پہلے دن سے نافذ ہونے جا رہا ہے۔ اس ضابطے کے نفاذ سے اب ان تاجروں کے لیے الیکٹرانک بل بنانا ضروری ہو جائے گا جن کا کاروبار سالانہ پانچ کروڑ سے زیادہ ہے۔

بینک لاکر ضابطے میں تبدیلی

یزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے نئے سال 2023 پر نئے رہنما خطوط کو نافذ کیا ہے۔ نئی ہدایات کے مطابق، بینک لاکر کے نئے قوانین جنوری 2023 کے پہلے دن سے نافذ ہوں گے۔ اگر ہم نئے قوانین کی بات کریں تو اس سے صارفین کو مزید تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ اگر لاکر میں رکھے ہوئے کسی صارف کے سامان کو کسی وجہ سے کوئی نقصان ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری بینک پر عائد ہوگی۔ اس کے لیے صارفین کو آج 31 دسمبر تک ایک معاہدے پر دستخط کرنا ہوں گے، جس کے ذریعے صارفین کو ایس ایم ایس اور دیگر ذرائع سے لاکر کے قوانین میں تبدیلی کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

آئی ایم ای آئی رجسٹریشن ضروری

یکم جنوری 2023 سے فون مینوفیکچرنگ کمپنیوں اور اس کی امپورٹ ایکسپورٹ فرموں کے لیے بھی ایک نیا اصول آئے گا۔ اس کے تحت کمپنیوں کے لیے ہر فون کے آئی ایم ای آئی نمبر کی رجسٹریشن ضروری ہو گی۔ محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن نے یہ تیاری آئی ایم ای آئی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے معاملات کو روکنے کے لیے کی ہے۔ غیر ملکی مسافروں کے ساتھ بھارت آنے والے فون کی رجسٹریشن بھی لازمی ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details