نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھارت کی دفاعی صنعت سے کہا کہ وہ ایک نئے بھارت کے ویژن کو حقیقت کی شکل دینے کے لیے، جدید طرز کی،کم قیمت مصنوعات اور ٹکنالوجیز کی نشاندہی کرے اور انہیں تیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف ملک کی، بلکہ بین الاقوامی ضرورتیں بھی پوری ہوں گی۔ سنگھ نئی دہلی میں بھارتی دفاعی اشیا بنانے والی کمپنیوں کی سوسائٹی کے پانچویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان باتوں کا ذکر کیا۔ Make defence products for world
انہوں نےکہاکہ حکومت ملک کو اور زیادہ اونچائیوں تک لے جانے کے لیے، قومی سلامتی کے صحیح پہلوؤں کو مضبوط بنانے کی جانب لگاتار کام کر رہی ہے۔ سنگھ نے کہا کہ سات سےآٹھ بر پہلے ملک کی دفاعی برآمدات محض ایک ہزار کروڑ روپے مالیت کی بھی نہیں تھی جو اب 13 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی ہو گئی ہیں۔