ممبئی: مہاراشٹر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے جانسن اینڈ جانسن پرائیویٹ لمیٹڈ کے جانسن کے بیبی پاؤڈر کے مینوفیکچرنگ لائسنس کو منسوخ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے پونے اور ناسک سے نمونہ جمع کیے جس کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔ کمپنی کا مینوفیکچرنگ یونٹ ملنڈ میں ہے۔ Maharashtra FDA cancels Johnson baby powder production license
واضح رہے کہ جانسن اینڈ جانسن کے بیبی پاؤڈر پر پہلے ہی امریکہ اور کینیڈا میں پابندی لگ چکی ہے۔ امریکہ میں جانسن کے بے بی پاؤڈر کے حوالے سے کمپنی کے خلاف 40 ہزار سے زائد مقدمات درج ہیں۔