LPG Cylinder New Price کمرشیل ایل پی جی گیس کے دام میں تخفیف، جانیے نئی قیمت - کمرشیل ایل پی جی کے دام گھٹے
بڑھتی ہوئی مہنگائی کے درمیان عوام کے لیے ایک راحت کی خبر ہے۔ یکم جون کو بھارت میں پٹرولیم اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں 83.50 روپے کی تخفیف کی ہے۔
LPG Cylinder New Price
By
Published : Jun 1, 2023, 9:03 AM IST
|
Updated : Jun 1, 2023, 9:18 AM IST
نئی دہلی: یکم جون 2023 کو عام لوگوں کی جیب کے لیے راحت کی خبر آئی ہے۔ گیس کمپنیوں نے کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں 83 روپے 50 پیسے تخفیف کی ہے۔ تاہم گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گیس کمپنیاں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت ہر ماہ طے کرتی ہیں۔ اس سے قبل یکم مئی 2023 کو کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں 172 روپے کی کمی کی گئی تھی۔
اپنے شہر میں ایل پی جی کی قیمت جانیں:
بھارت میں پٹرولیم اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے کمرشیل ایل پی جی کی قیمت میں تخفیف کرنے کے بعد دہلی، ممبئی، کولکتہ اور چنئی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں سلنڈر سستے ہو جائیں گے۔ اب دہلی میں کمرشل ایل پی جی سلنڈر 1773 روپے میں دستیاب ہوگا۔ ساتھ ہی گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت 1103 روپے ہے۔ ایک 19 کلوگرام کمرشیل سلنڈر کی قیمت کولکاتا میں 1875.50 روپے، ممبئی میں 1725 روپے اور چنئی میں 1973 روپے ہوگی۔
یوپی اور بہار میں گھریلو گیس کی قیمت
اس وقت، پٹنہ میں گھریلو گیس کی قیمت 1201 روپے، کنیا کماری 1187 روپے، انڈمان 1179 روپے، رانچی 1160.50 روپے، دہرادون 1122 روپے، چنئی 1118.50 روپے، آگرہ 1115.50 روپے، چنڈی گڑھ 1112 روپے، احمد آباد 1112 روپے، شملہ 1147.50 اور لکھنؤ میں 1140.50 روپے فی سلنڈر فروخت ہو رہا ہے۔
اس سے قبل اپریل میں بھی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔ مئی سے پہلے اپریل کے مہینے میں بھی کمرشیل سلنڈر کی قیمتوں میں کمی ہوئی تھی۔ یکم اپریل کو اس کی قیمت میں 92 روپے کی کمی کی گئی۔ خیال رہے کہ کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں ہر ماہ بدلتی رہتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اپریل کے مہینے سے پہلے مارچ کے مہینے میں کمرشیل سلنڈر کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ جب کہ ایک سال پہلے یکم مئی 2022 کو دہلی میں کمرشیل استعمال کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 2355.50 روپے تک پہنچ گئی تھی اور آج یہ گھٹ کر 1856.50 روپے پر آ گئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ دہلی میں 499 روپے کی کمی آئی ہے۔