ممبئی: سرکاری لائف انشورنس کمپنی’ لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی)‘ کو کیپٹل مارکیٹ میں درج کرنے اور اس کے ذریعے سے حکومت کی اپنی 3.5 فیصد حصہ داری کو ختم کرنے کے مقصد سے 21 ہزار کروڑ روپے جمع کرنے والی ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) 4 مئی کو کھلے گی LIC to list on stock exchanges on May 17۔
یہ آئی پی او 9 مئی کو بند ہوگا اور اس کے لیے قیمت 902 روپے سے 949 روپے فی شیئر رکھا گیا ہے۔ اس میں ایل آئی سی کے پالیسی ہولڈرز کو 60 روپے اور کمپنی کے ملازمین اور خوردہ سرمایہ کاروں کو 45 روپے فی شیئر کی چھوٹ دی جائے گی۔ اس کے تحت ایل آئی سی کے 221374920 شیئرز جاری کیے جائیں گے۔ اس میں سے 1581249 شیئرز ملازمین کے لیے اور 22137492 شیئرز پالیسی ہولڈرز کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ اس آئی پی او کے 9.88 کروڑ سے زیادہ حصص اہل ادارہ جاتی خریداروں کے لیے اور 2.96 کروڑ غیر ادارہ جاتی خریداروں کے لیے رکھے گئے ہیں۔