نئی دہلی: ہر گزرتے ایام کے ساتھ یہ خبریں آرہی ہیں کہ ملازمت فراہم کرنے والی کمپنیاں یا ادارے اپنے مالی بحران یا پھر اپنے اقتصادی نشیب و فراز کے بعد کبھی جزوی طور پر یا کبھی بڑے پیمانے پر اپنے ملازمین کو ملازمت سے محروم کررہی ہے۔ اسی بحران کے درمیان اور خبر منظر عام پر آئی ہے کہ معروف جاب پورٹل جس سے لوگوں کو ان کے خوابوں کی نوکری حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے، نے 2,200 ملازمین یا کمپنی کے افرادی قوت کے 15 فیصد کو فارغ کر دے گی۔
روئٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی نے کووڈ وبا کے دوران بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے مزید لوگوں کی خدمات حاصل کی تھیں، لیکن اب کمپنی ملازمین کو فارغ کرنے کی تیاری کر رہی ہے اور بڑی تعداد میں ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔امریکہ میں مقیم ملازمت کی تلاش کے پلیٹ فارم نے واقعی ایسا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کے سی ای او کرس ہومز نے کہا کہ کچھ ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 25 فیصد کمی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھرتی وبائی مرض میں ملازمتوں کی مانگ کے پیش نظر کی گئی تھی لیکن اب کمپنی کو نقصان کا سامنا ہے۔