اردو

urdu

ETV Bharat / business

Jio Sets New Record جیو نے بنایا نیا ریکارڈ، ایک ساتھ پچاس شہروں میں ٹرو 5 جی لانچ - پچاس شہروں میں ٹرو 5 جی لانچ

ریلائنس جیو نے ملک کے 50 شہروں میں ٹرو5 جی لانچ کیا ہے۔ جیو کے ترجمان نے کہا، 'ہم 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 50 شہروں میں جیو ٹرو 5 جی کو بیک وقت لانچ کرنے پر بہت پرجوش ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 24, 2023, 7:21 PM IST

نئی دہلی: ریلائنس جیو نے ملک کی 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 50 شہروں میں ٹرو5 جی لانچ کرکے ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے اس کے ساتھ ہی جیو کے ٹرو 5جی نیٹ ورک سے جڑے شہروں کی تعداد 184 تک پہنچ گئی ہے قومی راجدھانی علاقہ کے پانی پت، روہتک، کرنال، سونی پت اور بہادر گڑھ بھی جیو کے ٹرو 5 جی نیٹ ورک میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے جیو کے ترجمان نے کہا، 'ہم 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 50 شہروں میں جیو ٹرو 5 جی کو بیک وقت لانچ کرنے پر بہت پرجوش ہیں۔

اس کے ساتھ جیو ٹرو 5 جی سے جڑے شہروں کی کل تعداد 184 ہو گئی ہے۔ یہ نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں 5G خدمات کے سب سے بڑے رول آؤٹ میں سے ایک ہے۔ ہم نے پورے ملک میں ٹرو5G رول آؤٹ کی رفتار میں اضافہ کیا ہے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہر جیو صارف نئے سال 2023 میں جیو ٹرو 5 جی کے فوائد سے لطف اندوز ہو۔ نیشنل کیپیٹل ریجن کے شہروں کے ساتھ ہریانہ سے جڑنے والے دیگر شہر ہیں انبالہ، حصار اور سرسا۔

اتر پردیش کے جھانسی، علی گڑھ، مراد آباد اور سہارنپور میں بھی جیو کی 5 جی خدمات شروع ہوچکی ہیں۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش کے 7 شہر، اڈیشہ کے 6، کرناٹک کے 5، چھتیس گڑھ، تمل ناڈو اور مہاراشٹر کے تین تین، راجستھان اور مغربی بنگال کے دو دو اور آسام، جھارکھنڈ، کیرالہ، پنجاب اور تلنگانہ میں ایک ایک شہر بھی جیو ٹرو 5 جی نیٹ ورک سے کنیکٹ ہوگئے ہیں۔ اس لانچ کے ساتھ ہی گوا اور پڈوچیری بھی 5G کےنقشے پر ابھرے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر شہروں میں ریلائنس جیو 5G خدمات شروع کرنے والا پہلا اور واحد آپریٹر بن گیا ہے۔ ان شہروں کے جیو صارفین کو جیو ویلکم آفر کے تحت مدعو کیا جائے گا۔ مدعو صارفین کو بغیر کسی اضافی قیمت کے 1 جی بی پی ایس+ کی سپیڈ سے لامحدود ڈیٹا ملے گا۔


جن شہروں میں جیو ٹرو 5 جی خدمات شروعات کی گئی ہے ان میں، چتور ، کڑپہ ، نارساراوپیٹ ،اونگول ،راجہ مہندرا ورم ، سریکاکولم ، وجیا نگرم (آندھرا پردیش)ناگون آسام، بلاس پور ، کوربا ،راج ناندگاؤں( چھتیس گڑھ)پنجی گوا، انبالہ ، بہادر گڑھ، حصار ، کرنال ، پانی پت ، روہتک ، سرسا ، سونی پت (ہریانہ) دھنباد جھارکھنڈ، باگل کوٹ کرناٹک، چکمگلورو کرناٹک، حسن ، منڈیا ، تماکورو،( کرناٹک) الاپپوزا کیرالہ، کولہاپور مہاراشٹر، ناندیڑ-واگھالا مہاراشٹر، سانگلی مہاراشٹر، بالاسور اوڈیشہ، باری پاڑا اوڈیشہ، بھدرک اوڈیشہ، جھارسوگوڈا اوڈیشہ، پوری اوڈیشہ، سمبل پور اوڈیشہ،پڈوچیری پ، امرتسر پنجاب، بیکانیر راجستھان، کوٹہ راجستھان، دھرما پوری تمل ناڈو، ایروڈ تمل ناڈو، تھوتھکوڈی تمل ناڈو، نلگنڈہ تلنگانہ، جھانسی اتر پردیش، علی گڑھ اتر پردیش، مراد آباد اتر پردیش، سہارنپور اتر پردیش، آسنسول مغربی بنگال، درگاپور مغربی بنگال کے نام قابل ذکر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Reliance Jio Q3 Results ریلائنس جیو کا خالص منافع 28.3 فیصد بڑھ کر 4,638کروڑ روپے ہوگیا


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details