نئی دہلی: جیو بی پی اور زومیٹو کے درمیان بدھ کو ہوئے ایک معاہدے کے تحت، زومیٹو کی الیکٹرک وہیکلوں کے لیے نقل و حرکت کی خدمات فراہم کرے گا Jio-BP to provide EV mobility services to Zomato، ساتھ ہی جیو بی پی پلس' برانڈیڈ بیٹری سویپنگ اسٹیشنوں کا فائدہ بھی زومیٹو کے الیکٹرک وہیکل اٹھا پائیں گے۔ دراصل زومیٹو نے سنہ 2030 تک 100 فیصد الیکٹرک ڈیلیوری گاڑیوں کا ہدف مقرر کیا ہے۔
ریلائنس اور بی پی کی طاقتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیو۔ بی پی ایک ایسا ایکو سسٹم بنا رہا ہے، جس سے ای وی ویلیو چین میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو فائدہ پہنچے گا۔ گذشتہ برس جیو۔ بی پی نے بھارت میں دو سب سے بڑے ای وی چارجنگ ہبس کا آغاز کیا۔ کمپنی کا برقی نقل و حرکت کا کاروبار، بھارتی صارفین کو چارجنگ کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرتا ہے جو جیو۔ بی پی پلس برانڈکے تحت کام کرتا ہے۔ گاہک جیو ۔ بی پی پلس موبائل ایپ پر قریبی چارجنگ اسٹیشن آسانی سے تلاش کر سکتے ہیں۔