اردو

urdu

ETV Bharat / business

ITR Filing 2022-23 انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع

سینٹرل دائریکٹ ٹیکس بورڈ نے سال 2022-23 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر سے بڑھا کر 7 نومبر 2022 کردی ہے۔ مرکزی براہ راست ٹیکس بورڈ نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس سلسلے میں ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے۔ ITR Filing 2022-23

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 27, 2022, 11:34 AM IST

نئی دہلی: مرکزی براہ راست ٹیکس بورڈ (سی بی ڈی ٹی) نے سال 2022-23 کے لئے انکم ٹیکس ایکٹ 1961 (ایکٹ) کے سیکشن 139 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ میں ان ٹیکس دہندگان کے لیے بڑھا کر 7 نومبر 2022 کردی ہے جن کے لئے آخری تاریخ 31 اکتوبر 2022 ہے۔ سی بی ڈی ٹی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس سلسلے میں ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے۔ ITR Filing 2022-23

یاد رہے کہ کسی بھی کمپنی میں ملازمت کرنے والے ہر شخص کو اپنی تنخواہ پر ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے اور آپ کی کمپنی یا مالک آپ کی تنخواہ کی رقم پر ٹیکس کاٹنے کے پابند ہیں، لیکن یہ ہمیشہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ آخری وقت میں کبھی بھی ٹیکس منصوبہ بندی نہ کریں بلکہ زیادہ فائدہ حاصل کرنے لیے وقت سے پہلے ٹیکس بچانے والی اسکیموں کا انتخاب کریں۔ تاہم زیادہ سے زیادہ ٹیکس کلیم کا فائدہ حاصل کرنے کا صحیح وقت مالی سال کے شروعاتی دن ہوتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details