اردو

urdu

ETV Bharat / business

Investors lose Rs 6 lakh crore as Sensex سرمایہ کاروں کے چھ لاکھ کروڑ روپے سے زائد سرمایہ ڈوب گئے

عالمی بینک کی جانب سے ایک بار پھر کساد بازاری کے انتباہ کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست گراوٹ درج کی گئی۔ بی ایس ای کا بازار سرمایہ کل 28587358.36 کروڑ روپے کے مقابلے 618536.30 کروڑ روپے کم ہو کر 27968822.06 کروڑ روپے ہو گیا۔ Investors lose Rs 6 lakh Crore as Sensex

Investors lose Rs 6 lakh crore as Sensex, Nifty fall nearly 2% on recession fears
سرمایہ کاروں کے چھ لاکھ کروڑ روپے سے زائد سرمایہ ڈوب گئے

By

Published : Sep 17, 2022, 9:58 AM IST

ممبئی: اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز ہونے والی زبردست فروخت کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے تقریباً 6.19 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے۔ Investors lose Rs 6 lakh Crore as Sensex

عالمی بینک کی جانب سے پوری دنیا میں ایک بار پھر کساد بازاری کے انتباہ کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں زبردست گراوٹ درج کی گئی، جس کا اثر آج مقامی مارکیٹ پر بھی نظر آیا جہاں اسٹاک مارکیٹ میں ہونے والی ہمہ گیر فروخت سے بھونچال آگیا اور بی ایس ای کے 30 شیئرز والا حساس انڈیکس سینسیکس 1093.22 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 58840.79 پوائنٹ پر، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 346.55 پوائنٹس گر کر 17530.85 پوائنٹس پر آگیا۔

اس زبردست گراوٹ کی وجہ سے بی ایس ای کا بازار سرمایہ کل 28587358.36 کروڑ روپے کے مقابلے 618536.30 کروڑ روپے کم ہو کر 27968822.06 کروڑ روپے ہو گیا۔ اس طرح سرمایہ کاروں کے تقریباً 6.19 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details