نئی دہلی:جولائی 2022 میں بھارت کی صنعتی پیداوار (IIP) میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ بات پیر کے روز جاری سرکاری اعداد و شمار میں کہی گئی ہے۔ ایک برس قبل جولائی 2021 میں صنعتی پیداوار میں 11.5 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ Industrial production grows 2.4% in July 2022
اعداد و شمار کے مطابق بھارت کی صنعتی پیداوار کی نمو جولائی میں 2.4 فیصد کی گذشتہ چار ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جس کی بنیادی وجہ مینوفیکچرنگ، پاور اور کان کنی کے شعبوں کی خراب کارکردگی ہے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ رواں برس مارچ میں صنعتی پیداوار کی نمو 2.2 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ آئی آئی پی اپریل میں 6.7 فیصد، مئی میں 19.6 فیصد اور جون میں 12.7 فیصد اضافہ درج کیا گیا تھا۔ Industrial production growth slows to four-month low of 2.4 pc in July
جولائی 2022 میں مینوفیکچرنگ کی پیداوار میں 3.2 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ کان کنی کی پیداوار میں 3.3 فیصد کمی واقع ہوئی۔ اسی عرصے کے دوران بجلی کی پیداوار میں 2.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔