کولکاتا: بھارت کی معروف ایئر لائن انڈیگو نے منگل کے روز کولکتہ اور یانگون کے درمیان اپنی پہلی بین الاقوامی A321 P2F مال بردار پرواز شروع کی۔ ایک اہلکار نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔ کارگو طیارہ 19,000 کلوگرام سے زیادہ سامان لے کر گیا ہے۔Indigo Cargo oprates Btween Kolkata yangon
حال ہی میں کارگو ہوائی جہاز کے ذریعہ دہلی اور ممبئی کے درمیان سامان لےجایا گیا تھا۔ چیف کمرشل آفیسر،مہیش ملک نے کہا کہ ہم کولکاتا-یانگون کے بیچ اپنی پرواز کے ساتھ انڈیا کارگو آپریشنز کو بین الاقوامی مقامات تک توسیع دینے کے لئے پرجوش ہیں۔