اردو

urdu

ETV Bharat / business

india's sugar exports increase: آٹھ برسوں میں چینی کی برآمدات میں تین گنا اضافہ - چینی کی برآمدات میں تین گنا اضافہ

تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے ٹویٹر پر کہا ’’چینی کی برآمد میں زبردست تیزی آئی ہے، گنے کے کاشتکاروں کی زندگی خوشگوار ہو رہی ہے۔‘‘

آٹھ برسوں میں چینی کی برآمدات میں تین گنا اضافہ

By

Published : Mar 31, 2022, 10:37 PM IST

حکومت نے جمعرات کو کہا کہ بھارت سے چینی کی برآمدات میں آٹھ برسوں کے دوران ڈالر کے لحاظ سے تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے ٹویٹر پر کہا ’’چینی کی برآمد میں زبردست تیزی آئی ہے، گنے کے کاشتکاروں کی زندگی خوشگوار ہو رہی ہے۔‘‘

انہوں نے لکھا کہ مودی حکومت کی فلاحی پالیسیوں اور مسلسل کوششوں کی وجہ سے چینی کی برآمد میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ مسٹر گوئل نے بتایا کہ اپریل-فروری 2013-14 میں بھارت سے چینی کی برآمد 118 کروڑ ڈالر کے برابر تھی۔ یہ موجودہ مالی برس 2021-22 کی اسی مدت میں 4586 ملین ڈالر تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details