اردو

urdu

ETV Bharat / business

India's job market outlook strong روزگار کے مواقع میں اضافے کے آثار، سروے رپورٹ میں انکشاف - India job market outlook

ملک میں روزگار کے مواقع میں اضافے کے مضبوط آثار نظر آرہے ہیں۔ ایک سروے کے مطابق تقریباً 54 فیصد کمپنیاں آئندہ تین مہینوں میں نئی ​​بھرتیوں کا منصوبہ بنارہی ہیں۔ India's job market outlook strong

India's job market outlook strong for Oct-Dec; 54 pc companies plan to hire
روزگار کے مواقع میں اضافے کے آثار: سروے

By

Published : Sep 13, 2022, 5:34 PM IST

نئی دہلی: بھارتی جاب مارکیٹ کا آؤٹ لک بہت مضبوط ہے اور اکتوبر سے دسمبر تک 54% کمپنیاں نئی ​​بھرتیوں کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگلے تین ماہ میں ملک میں بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ یہ بات ایک سروے میں سامنے آئی ہے۔ India's job market outlook strong for Oct-Dec; 54 pc companies plan to hire

ایمپلائمنٹ آؤٹ لک سروے کے مطابق اکتوبر-دسمبر 2022 کے لیے لیبر مارکیٹ میں مضبوطی کے آثار ہیں۔ یہ سروے 40,600 سے زیادہ سرکاری اور نجی کمپنیوں کے انٹرویوز پر مبنی ہے، تاکہ ہر سہ ماہی میں روزگار کے رجحانات کا تجزیہ کیا جا سکے۔ یہ مختلف شعبوں میں روزگار کے اعداد و شمار کے سے متعلق بھی معلومات فراہم کرتی ہے۔

سروے کے مطابق، بھارت میں 64 فیصد کمپنیاں اپنی افرادی قوت میں اضافے کی توقع کر رہی ہے۔ صرف 10 فیصد کمپنیاں اپنی افرادی قوت کو کم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔ جب کہ 24 فیصد کمپنیاں کسی تبدیلی کی توقع نہیں رکھتیں۔ اگر ہم اس اعداد و شمار کو ایک ساتھ ملائیں تو روزگار کے مواقع میں مضبوط اضافے کے آثار نظر آرہے ہیں۔

اگر ہم دنیا کے حوالے سے بات کریں، تو بھارت میں ہائرنگ آوٹ لک برازیل کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ برازیل میں 56 فیصد کمپنیاں اپنی افرادی قوت میں اضافے کی توقع کر رہی ہیں۔

سروے میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں، ملازمت کے تصور میں 10 فیصد پوائنٹس کی بہتری آئی ہے، جب کہ گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تاہم آئی ٹی کے شعبے کو ایک کشمکش کا سامنا ہے کیونکہ بہت سے آجر عالمی سستی کی قیاس آرائیوں کے درمیان احتیاط برت رہے ہیں۔

2022 کی تیسری سہ ماہی میں کیے گئے ٹیلنٹ شارٹیج سروے کے مطابق، روزگار کے لیے مضبوط اشارے کے باوجود صنعت کو ہنرمند کی کمی کا سامنا ہے۔ 85 فیصد کمپنیوں کا دعویٰ ہے کہ انہیں اہل عملہ نہیں مل رہا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کو اپنے نصاب کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details