اردو

urdu

ETV Bharat / business

India's Forex Reserves Rise زر مبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ - زر مبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ

نو دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 2.91 بلین ڈالر بڑھ کر 564.1 بلین ڈالر ہوگئے ہیں۔ India's forex reserves rise

India's forex reserves rise for 5th straight week
زر مبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ

By

Published : Dec 17, 2022, 10:09 AM IST

نئی دہلی: غیر ملکی کرنسی کے خائر کے حوالے سے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ بھارت کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ 9 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 2.91 بلین ڈالر بڑھ کر 564.06 بلین ڈالر تک پہنچ گئے۔ یہ اطلاع ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے دی۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل پانچویں ہفتے اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے گذشتہ ہفتے ملک کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 11 ارب ڈالر بڑھ کر 561.16 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ اکتوبر 2021 میں زرمبادلہ کے ذخائر 645 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے۔ India's forex reserves rise for 5th straight week

مرکزی بینک کے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے اثاثے (FCAs)، جو کل ذخائر کا ایک اہم حصہ سمجھے جاتے ہیں، 9 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 3.141 بلین ڈالر بڑھ کر 500.125 بلین ڈالر ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے سونے کے ذخائر کی قدر میں بھی کمی آئی ہے۔ سونے کے ذخائر کی مالیت 9 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 296 ملین ڈالر کم ہو کر 40.729 بلین ڈالر رہ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (SDR) 61 ملین ڈالر بڑھ کر 18.106 بلین ڈالر تک پہنچ گئے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس ملک کے کرنسی کے ذخائر بھی زیر جائزہ ہفتے میں 2 ملین ڈالر اضافے سے 5.11 ارب ڈالر ہو گئے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details