ممبئی: زرمبادلہ کے ذخائر 10 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 8.3 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جو 11 ماہ میں ہفتہ وار میں سب سے بڑی کمی ہے۔ یکم اپریل 2022 کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ سب سے بڑی ہفتہ وار کمی ہے۔ جمعہ کے روز ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے یہ اطلاع دی۔ یہ مسلسل دوسرا ہفتہ ہے جب غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 10 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں بھارت کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8.31 بلین ڈالر کم ہو کر 566.94 بلین ڈالر رہ گئے۔ جو بھارت کے ذخائر میں 8.3 فیصد کی کمی ہے، جو 11 ماہ سے زائد عرصے میں سب سے بڑی کمی ہے۔
دریں اثناء معاشی بحران کا شکار پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 10 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں یہ 276 ملین ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3.193 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ جو گزشتہ ہفتے یہ تین بلین ڈالر سے بھی کم تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے پاس فاریکس ریزرو ایک ماہ کی درآمدات کے لیے کافی نہیں ہے۔